جو وکیل بھی کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑے گا اس کو۔۔۔۔ بار ایسوسی ایشن کا ایسا فیصلہ سامنے آ گیا کہ اب کسی میں بھارتی ایجنٹ کا نام لینے کی جرات بھی نہیں ہو گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 15, 2017 | 06:02 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی پیروی کرنے وکیل کی بار رکنیت منسوخ کر دی جائے گی۔

 لاہور ہائیکورٹ بار اور لاتوں بار ایسوسی ایشن کی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی وکیل بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپیل کےخلاف پیروی کرے گا اس کی اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی،وکلا تنظیموں کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بھارت جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپنا بیٹا قرار دے رہا ہے اور

پاکستانی حکومت پر اپنے جاسوس کی رہائی کے لئے دباوءڈال رہاہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر راں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلنے والے کو راہ فرار اختیار نہیں دیں گے،سیکرٹری ہائیکورٹ بار نے کہا کہ حکومت ہر صورت کلبھوشن یادیو کو کیفر کردار تک پہنچائے۔