کشیدہ حالات: سینئروفاقی وزیراور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی ملاقات

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 13:02 شام


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو سی پیک فوبیا ہوگیا ہے منصوبہ پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا کے فائدے کے لئے ہے دوسری جانب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے منصوبے پرتحفظات دور کرنے کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔


اسلام آباد سی پیک کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تین سال پہلے محض کاغذ کا ایک ٹکڑا تھا جس پر آج عملدرآمد ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ت

ھا کہ سی پیک کے مخالفین نے پہلے علاقائی بنیاد پر ابہام پھیلانے کی کوشش اب تاجر برادری اور صنعت کاروں میں عدم اعتماد پھیلانے کی کوشش کی جار رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔ بھارت کو سی پیک فوبیا ہو گیا ہے چین بھارتی اعتراض کو پہلے ہی مسترد کر چکا ہے۔دوران اجلاس وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اے پی سی بلا کر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں جس پر احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد اے پی سی بلا کر سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی شریک ہوئے جبکہ سندھ کی جانب سے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے نمائندگی کی۔