ن لیگ کی اپنی ہی رہنماحکومت پر برس پڑیں،سنگین انکشاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 14:16 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ )حکومتی رکن حناء پرویز بٹ نے لاہور میں دودھ کے نام پر زہر کی کھلے عام فروخت پر تحریک التواء جمع کروا دی۔منگل کے روز پنجاب اسمبلی میں حنا پرویز بٹ نے اپنی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ مقامی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ کے نام پر زہر کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے
جس کی وجہ سے جان لیوا بیماریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ مزنگ ، گڑھی شاہو ، مغل پورہ، ہربنس پورہ ، گلبرگ ، ماڈل ٹاو¿ن، ٹاو¿ن شپ ، گرین ٹاو¿ن، فیصل ٹاو

¿ن ، علامہ اقبال ٹاو¿ن ، سبزہ زار، سمن آباد ، چوبرجی ، راجگڑھ ، اچھرہ اور وحدت روڈ سمیت لاہور کی تقریباً تمام گلی محلوں میں دودھ دہی کی ہزاروں کے حساب سے دکانیں کھلی ہوئی ہیں جو کیمیکل ملا دودھ سرے عام فروخت کر رہے ہیں۔ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کو چیک کرنے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عملہ انتہائی کم دکھائی دیتا ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ کو گاڑھا کرنے اور محفوظ رکھنے کیلئے پلانٹ لگے ہوئے ہیں جن میں کیمیکل ملائے جاتے ہیں ۔ جس سے دودھ کافی دنوں کیلئے سٹور کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ دودھ ، دہی کا معیار ہر روز الگ ہوتا ہے اور دکانوں پر صفائی کے بھی ناقص انتظامات ہوتے ہیں لیکن عوام مجبوراً اپنے بچوں کیلئے دودھ لینے پر مجبور ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جب کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے تو چند دن عوام کو بہتر دودھ ملتا ہے لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد وہی ناقص ، ملاوٹ شدہ اور کیمیکل شدہ دودھ عوام کو ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ عوام الناس زہریلے اور جان لیوا دودھ کی فروخت پر سراپا احتجاج اور ان کا حکومت سے پر زور مطالبہ ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہمیشہ کیلئے خالص اور ملاوٹ سے پاک دودھ ان کو میسر ہو۔ مذکورہ تحریک کو ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی گیا۔