آسٹریلیا سے بدترین شکست کے بعد پہلا استعفٰی آگیا۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 11:03 صبح

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے) کے بیٹنگ کوچ اعجاز احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز احمد این سی اے میں بیٹنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اس سے متعلق انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق این سی اے کوچ ن

ے دبئی میں ماسٹر کرکٹ لیگ جوائن کر لی ہے اور اس وجہ سے ہی انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ اعجاز احمد آل راﺅنڈر عبدالرزاق اور دیگر نامور کھلاڑیوں کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ ماسٹرز چیمپئنز لیگ اکیڈمی کا افتتاح گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بیٹسمین برائن لارا کی موجودگی میں دبئی کالج میں کیا گیا۔