فوادچودھری نے بڑاعہدہ چھوڑدیا،پی ٹی آئی کا دل جیت لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 09:47 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پی ٹی آئی رہنمافواد چودھری نے پی ٹی آئی کے لیے لاکھوں روپے کی قربانی دے دی۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر میزبان تھا لیکن اب میں نے انہیں نوٹس دے رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد ہی سے میں نے لاکھوں روپے کی ٹی وی کی نوکری کو خیر باد کہہ دیا۔ آئندہ اگر میں نے ٹی وی چینل میں کام کیا تو میں میزبان نہیں بلکہ تجزیہ نگار بن کر جاو¿ں گااور اگر میزبان بھی بنا تو میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کروں گا۔