ماﺅنٹ ایورسٹ کی پیمائش میں حیران کن تبدیلی کا فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 19:48 شام


نیپال(مانیٹرنگ رپورٹ)نیپال میں دو سال قبل آنے والے زلزلے کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ماﺅنٹ ایورسٹ کی اونچائی میں تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے لئے اس کی دوبارہ پیمائش کرنا ہوگی

دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی جائے گی کیوں کہ بعض سائنسدانوں کا خیال ہے کہ 2015 میں نیپال میں آنے والے زلزلے کے بعد یہ اپنی جگہ سے معمولی سرک چکا ہے جب کہ کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیپال میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ماﺅنٹ ایورسٹ کی بلندی میں اضافہ ہوا ہے۔بھارتی سر

وئیر جنرل سورنا سوابا راو کا کہنا ہے کہ ماﺅنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے مقصد کے لیے آئندہ 2 ماہ میں ایک مہم نیپال اور چین کی سرحد پر واقع اس چوٹی پر بھیجی جائے گی جس کے لئے زمینی سروے اور جی پی ایس کی مدد درکار ہوگی تاکہ اس پہاڑ میں چند سینٹی میٹر کی بھی کسی ممکنہ تبدیلی کو ناپا جاسکے۔واضح رہے کہ دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماﺅنٹ ایورسٹ کی اونچائی سطح زمین سے 29 ہزار 28 فٹ بلند ہے جو 62 سال قبل انڈین سروے میں بتائی گئی تھی۔