بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی کردی گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 09:06 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)بجلی کی قیمت میں حیران کن کمی کردی گئی، نیپرا کے مطابق قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی سے صارفین کو 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 2 روپے 21 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی،
یہ کمی دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 1

7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے تمام ڈسکوز کو فروری کے بلوں میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔