ڈالر گرل نے چوہدری نثار کے نام ’خط‘ لکھ دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 10:59 صبح


اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ڈالر گرل ایان علی نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ کے نام وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ ان کا نام 29 جنوری تک ای سی ایل سے نکالا جائے کیونکہ وہ 30 جنوری بیرو ن ملک جانا چاہتی ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا کہ گیا کہ ای سی ایل سے نام سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نکالا جائے۔واضح رہے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کو سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دید

ی تھی اور وزارت داخلہ کو حکم جاری کیا تھا کہ ایان کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے۔