پاکستانیوں کی محبوب اور پسندیدہ ترین شخصیات کی جان کو خطرہ، انتہائی تفشیش ناک خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 11:11 صبح

 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) نیاسال شروع ہونے سے ایک دن قبل حساس اداروں نے ایک تھریٹ لیٹرجاری کیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں اہم پولیس افسران اور اہم شخصیات کی جان کو خطرہ ہے جس کے بعد حساس اداروں نے تھریٹ لیٹر جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے لیٹر میں ایس ایس پی راﺅانوار ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی مہدی عمران، آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عقیل، پروفیسر تفسیر رضوی، حسین عباس رضوی ،ہیومین رائٹس کے جبران ناصر،ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت

کے نام شامل ہیں۔ جبکہ صفورہ گوٹھ میں حساس ادارے کے دفتر کو بھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ حکام سے ان شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔