میاں نواز شریف کا آصف زرداری کے لیے بھیجا گیا انتہائی خفیہ پیغام لیک ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 07, 2017 | 09:33 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کی طرف سے اپنے بارے میں چھوٹی سوچ رکھنے کا لفظ استعمال کرنے پر شکوہ کیا ہے ہے اور باضابطہ طور پر آصف علی زرداری کو پیغام بجھوایا ہے کہ مجھے آپ کی جانب سے اپنے لیے ایسےالفاظ سن کر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی طرف سے سابق صدر کو بھجوائے گئے پر شکوہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں نے کبھی بھی آپ کے لیے ایسی زبان استعمال نہیں کی جس پر آپ کو دکھ پہنچے تو آپ نے پھر ایسا کیوں کیا ؟۔