بدعنوانی الزامات، وزیر اعظم کی عدالت پیشی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 04, 2017 | 10:18 صبح
ہانگ کانگ (مانیٹرنگ رپورٹ)ہانگ کانگ کے سابق چیف ایگزیکٹو ڈونلڈ سانگ بدعنوانی کے الزامات پر مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔ بہتّر سالہ سانگ پر رشوت لینے کے دو الزامات ہیں۔ گزشتہ ماہ مقدمے کی باقاعدہ کارروائی کے آغاز سے پہلے انہوں نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ ایک بڑے کاروباری ادارے نے ان کے پینٹ ہاﺅس کی تعمیر نو کی جس کے لئے ادارے کے سربراہ کو ایک ڈیجیٹل ریڈیو سٹیشن کے قیام کا لائسنس دیا گیا۔