قبروں میں قید زندہ لوگ : ایران سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی، دنیا بھر سے تبصرے ہونے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 07:51 صبح

تہران (شیر سلطان ملک) ایران میں بے گھر  لوگوں  کی قبروں میں رہائش کی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں جس کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے

 

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران کے ایک معروف اخبار  نے بے گھر افراد کے حوالے سے ایک رپورٹ میں ان تصاویر کو شائع کیا ہے۔  جن میں جیتے جاگتے انسان قبروں کے اندر سے کیمرے کی طرف دیکھتے نظر آرہے ہیں ۔ ان تصاویر کے منظر عام پر آتے ہی  دنیا بھر می

ں شور مچ گیا اور یہ تصاویر دھڑا دھڑ شئیر ہونے لگیں ۔ ایران میں نامور شخصیات نے ان تصاویر پر افسوس کا اظہار کیا۔

سعید غلام حسینی نے یہ تصاویر ایران کے دارالحکومت تہران سے 20 کلومیڑ دور شاہ ریر کے مقام پر کھینچی تھیں۔  ایران کے آسکر انعام یافتہ ہدایت کار اصغر فرہادی نے ایرانی صدر کو ایک خط میں لکھا،’’ ان تصاویر کو دیکھ کر میرا سارا وجود شرمندہ ہو گیا ہے۔

جسکے جواب میں  ایرانی صدر نے لکھا، ’’ایسے لوگوں کا حال دیکھ کر کون شرمندہ نہیں ہو گا جو معاشرتی مسائل کے باعث قبروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔‘‘ ایرانی صدر نے خط میں لکھا،’’ہم نے سنا ہے کہ مغربی ممالک میں بے گھر افراد غربت کے باعث میٹرو اسٹیشنوں یا پلوں کے نیچے رہنے پر مجبور ہوتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ یہ دیکھا ہے کہ لوگ قبروں میں زندگی گزار رہے ہیں۔‘‘

شاہ روند اخبار نے اس حوالے سے اپنی اگلی رپورٹ میں لکھا کہ قبروں میں رہنے پر مجبور افراد کو اس وعدے کے ساتھ زبردستی قبرستان سے نکال دیا گیا ہے کہ ان کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔ اس اخبار کے مطابق کچھ افراد ان قبروں میں گزشتہ دس برسوں سے رہائش پذیر تھے۔ اس اخبار کو ایک بے گھر فرد نے بتایا،’’کیا ہم انسان نہیں؟ ، کیا ہم غیر ملکی ہیں؟، ہم بھی تو ایرانی ہیں۔