لاہور، گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر شمسی توانائی کی لائٹس چند ماہ بعد ہی ناکارہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 12, 2017 | 09:52 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) نےشنل ہائی وے اتھارٹی کے بحالی ےونٹ کی نااہلی سے لاہور گوجرانوالہ سےکشن پر شمسی توانائی کا برقی لائٹس سسٹم آغاز کے چند ماہ بعد ہی ناکارہ ہوگےا، سرکاری خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے پر نےب نے بھی انکوائری شروع کردی۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق نےشنل ہائی وے اتھارٹی نے پنجاب کی مصروف ترےن جی ٹی روڈ گوجرانوالہ لاہور سےکشن پر عام برقی لائٹس کو شمسی توانائی کی لائٹس مےں تبدےل کردےا۔ اپنی نوعےت کا ےہ پہلا منصوبہ تھا جس کے ڈےزائن مےں کھمبوںکے نچلے حصے مےں بےٹرےاں لگائیں لےکن ےہ بےڑےاں نقائص سے بھرپور پائی گئےں جو چند ماہ مےں ہی ناکارہ ہو گئےں اور باقی کی بےٹرےاں کھمبوں سے چوری ہو گئےں۔ اس منصوبے کا ڈےزائن مےسرز اے جی ای سی او سولر لائٹس نے تےار کےا تھا۔ جب کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا تو وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم پنجاب نے انکوائری شروع کردی لےکن اس کے حقائق سامنے نہ آنے پر اب نےب لاہور نے بھی اےک انکوائری شروع کردی ہے جوتاحال التوا کا شکار ہے۔ اس مسئلے کو متبادل ذرائع سے حل کرنے کی اےک ناکام کوشش کی گئی جس کے تحت اےک ماہ بعد 54 شمسی لائٹس لےتھےم آئن بےٹرےوں کو پےنل کے بالائی حصے پر لگا کر اسے فعال کرنے کی کوشش کی گئی لےکن اےن اےچ اے کا بحالی ےونٹ اس نظام کو برقرار رکھنے کی صلاحےت نہ رکھنے کے باعث لولےکس وےلےوکو بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ اب نےب انکوائری کے نتےجے کا انتظار کےاجا رہا ہے۔ اےن اےچ اے موٹروےز اےنڈ نےشنل ہائی وےز پر ٹول ٹےکس کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے وصول کر رہی ہے لےکن جی ٹی روڈ لاہور گوجرانوالہ، جہلم شاہرات جابجا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔