لکھو کہ عورت گندی ہے۔۔۔لکھو کہ آدمی پارسا ہے۔۔۔۔لکھو۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 16:39 شام

پیج پے پوسٹینگ کر کے روم کی لائٹ آف کی اور بیڈ پے آ کے آنکھیں بند ہی کی تھی کہ اچانک موبائل کی لائٹ پھر سے جگمگا اٹھی.....!!!!۔۔

میری آئی  ڈی میں بہت سے لوگ موجود تھے پر کون لڑکی کون لڑکا تھا مجھے جاننے میں کوئی دلچسبی کبھی نا ہوئی تھی نا ہی مجھے نام یاد رہتے تھے انکے.....!!!!!۔۔

لوگوں نے ریکویسٹ بھیجی......کچھ لوگوں کی ڈی پی سے پتا نہیں چلتا کے ٹائملائن کیسی ہوگی اسلئے کچھ ریکویسٹ اکسپٹ کرنے سے پہلے ایک جائزہ لینا ٹائم لائن کا میری عادت تھی.....اگر کوئی تصویر غیر ا

خلاقی نظر آئی تو اگنورکردیا ورنہ اکسپٹ....!!!۔۔

میں نے موبائل اٹھایا....پرسنل ان باکس میں مسیج وصول ہوا.....!!!!۔۔

السلام علیکم آپکی ٹائم لائن مجھے بہت اچھی لگی.....!!!!۔۔۔

میں نےاگنور کیا حسب عادت کے یہ تو لوگوں کے بات کرنے کے بہانے ہیں سب....اس طرح کے کئی مسیج اکثر موصول ہوتے رهتے ہیں.....!!!!!۔۔

دوسرا مسیج۔۔۔۔۔۔۔ رپلائی تو کریں......ویسے آپ نے کچھ دن پہلے سٹیٹس دیا تھا کے آپ ان باکس نہیں کرتیں.....کیا میں آپ سے ایک سوال کر سکتا ہوں اگر آپکو برا نا لگے......!!!!!۔۔۔

میں نے نا چاہتے ہوئے بھی جواب لکھ بھیجا...پوچھو؟؟؟؟

آپ ہر ٹائم آن لائن رہتی ہیں؟ آپ صرف خاص سے بات کرتی ہیں ؟پھر یہ بھی نا کہیں کے میں ان باکس نہیں کرتی!!!!!۔۔۔

میں نے جواب لکھ بھیجا تھا....!!!!۔۔۔

میں ایک پیج کی ایڈمن ہوں میرا اکاونٹ لوگ آوٹ نہیں رہتا کبھی۔۔۔۔ نا مجھے ڈر کسی قسم کا اور میں پرسنل کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتی آپ بھی اب مسیج نا کرنا مجھے سے اب رپلائی کی امید نا کرنا اللہ حافظ.....!!!!!۔۔۔

موبائل رکھ کے سوچا امی جاگ رہی ہونگی اٹھ کے امی کے پاس چلی گئی کے انھیں کچھ چاہئے تو نہیں....!!!!۔۔۔

آدھےگھنٹے بعد روم میں واپسی ہوئی اور روم لاک کر کے پلٹی تھی کہ موبائل کی لائٹ پھر سے اپنی طرف بلا رہی تھی.....!!!!!۔۔۔۔

مسیجز کی بھرمار ہوچکی تھی 1:کونسا پیج ہے مجھے بھی انوائٹ کریں۔۔۔ 2:بتائیں بھی کونسا پیج ہےکہاں گئی؟؟؟۔۔ 3:مجھے انتظار ہے آپکے جواب کا.... 4:بتائیں کونسا پیج ہے؟؟؟؟ 5:اچھا آپ بات نہیں کریں گی؟؟؟؟ 6:جواب تو دے دو ظالم 7۔۔۔:مجھ سے بات نہیں کر سکتی؟؟؟؟ 8:پیج پے ہزاروں مردوں سے مخاطب ہو جاتی ہو بی بی اگر اتنی نیک ہو تو گھر میں بیٹھا کرو فیس بک پے نا آیا کرو..... 9:مردوں سے بات بھی کرتی ہو اور پارسا بھی بنتی ہو؟؟ 10:ہاہاہاہاہاہاہاہا مورخ لکھے گا کے ایک نیک پروین تھی جو ان باکس میں نہیں بلکہ کمینٹ پے بات کر سکتی تھی مردوں سے........!!!!!11: میں تمہیں خود ہی بلاک کر رہا ہوں مجھے ویسے بھی تم جیسی لڑکیاں پسند نہیں...!!!! ۔۔۔

اجنبی کے الفاظ تھے یا تیر........!!!!!! کہ کاٹو تو خون نہیں جسم میں.....!!!!! نا کسی جواب کی سکت باقی تھی نا برداشت کی....!!!! کتنی دیر تک یونہی اندھیرے میں آنکھوں سے بارش برستی رہی تھی.......!!!!!۔۔۔

ہاں........!!!!! مورخ لکھے گا کے ایک ایسی لڑکی تھی جو مردوں سے ان باکس میں نہیں بات کرتی تھی ہاں مورخ لکھے گا کے ایک ایسی لڑکی تھی جو مردوں سے کمینٹ پے بات کر لیتی تھی۔۔۔

کیوں اس نے اپنے من کی گندگی اپنے ان باکس میں نہیں چھپا رکھی وہ جو ہے جیسی ہے دنیا کے سامنے ہے۔۔۔۔۔اور یہ جب اللہ سے پردہ نہیں کر سکتی تو ان مٹی کے بنے لوگوں سے کیوں کر پردہ کرتی.....!!!!!۔۔۔

ہاں مورخ لکھے گاکہ ایک ایسی لڑکی جس نے ابھی اپنی عمر کاچوبیسواں سال بھی مکمل نہیں کیا۔۔۔ جسکی عمر کی لڑکیاں ان باکس میں جانوں جانوں کھیلتی ہیں وہ چلی ہے معاشرے کو روشنی کی راہ دیکھانے......!!!!!۔۔۔۔

ہاں مورخ یہ بھی لکھے گا کہ ایک نیک پروین تھی جو عزت کے ساتھ اپنے گھر میں محفوظ تھی پر معاشرے کے لوگوں کے بیچ میں اپنی سوچ اپنے جذبات اپنے احساسات قلم کے زور بازو انکے دلوں کو روشنی کی طرف کھیچ رہی تھی.....!!!!!!۔۔۔

پر مورخ کب لکھے گا کب؟؟؟؟؟ ۔۔

ارے مورخ کو پکڑ کے لاؤ ۔۔۔۔ابھی لکھواؤ ۔۔۔۔فتویٰ لگواؤ ۔۔۔۔سائن کراؤ ۔۔۔۔انگوٹھا لگواؤ۔۔۔۔۔۔۔لکھوں عورت گندی....!!!!!! ۔۔۔

لکھوں عورت گندی ہے۔۔۔۔

جسم بیچتی ہے ۔۔۔۔

مرد پارسا ہے۔۔۔

جو اسکی چوکھٹ پے۔۔۔

رال ٹپکاتے ھوۓ ۔۔۔۔

نوٹ لٹاتے ھوۓ۔۔۔۔

مستی میں مست۔۔۔۔

اپنی گندی تسکین راحت کے لیۓ ۔۔۔۔

بھوکے شکاری کے جیسے۔۔۔

گندی عورت پے ہی۔۔۔

نظریں جمایں بیٹھا ہے۔۔۔۔

لکھو کے عورت گندی ہے۔۔۔۔

لکھو کے آدمی پارسا ہے..

نوٹ:اگر آپ بھی اپنا کوئی کالم،فیچر یا افسانہ ہماری ویب سائٹ پر چلوانا چاہتے ہیں تو اس ای ڈی پر میل کریں۔ای میل آئی ڈی ہے۔۔۔۔

bintehawa727@gmail.com

ہم آپ کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔