سنجے لیلا بھنسالی  کے حملہ آوروں پر انعامات کی بارش

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 30, 2017 | 20:55 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکمران پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اکلیش خاندیلوال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (فیس بک) پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ بالی ووڈ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کو انعام دیا جائے گا۔ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو اعلان کیا اس پر شرمندگی نہیں جب کہ ایسی فلمی شخصیات جو ہماری تاری

خ کو مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہیں مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اور ایسی قوتوں کو لگام دینا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس پوسٹ کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اکلیش کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے گزشتہ دنوں مشتعل افراد نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔اور اس توڑ پھوڑ کے دوران لیلا بھنسالی ذخمی بھی ہوئے تھے جنہیں فورا ہسپتال روانہ کیا گیا تھا۔