بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے سیٹ پر حملہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 21:03 شام

جے پور(مانیٹرنگ ڈیسک): معروف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ’’ پدماوتی‘‘  کے سیٹ پر راجپوت برادری نے حملہ کر کے فلم ساز پر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری تھی کہ اسی دوران راجپوت برادری کے لوگوں نے فلم کے سیٹ پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔راجپوت برادری نے بھارتی فلمساز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹننگ کے خلاف را

جپوت برادری نے احتجاج بھی شروع کردیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا نے اپنی فلم میں راجپوت رانی کی توہین کی اس لیے فلم کی شوٹننگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔خیال رہے کہ بھنسالی نے مشہور فلمیں تیار کیں جن میں باجی راؤمستانی، دیو داس، ساوریا، گزارش، ہم دل دے چکے صنم وغیرہ شامل ہیں۔