خوبصورت دین اسلام میں دلچسپی رکھنے کی وجہ سے معروف اداکارہ کو خوف محسوس ہورہا ہے، خوف سے اشارہ بھی دے دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 13, 2017 | 17:31 شام
نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ) معروف ہالی وڈ اداکارہ لنزے لوہان نے کہا ہے کہ اسلام میں دلچسپی رکھنے کی وجہ سے انہیں ان دنوں اپنے ملک امریکہ واپس آتے ہوئے ڈر اور خوف محسوس ہورہا ہے۔ برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لنزے لوہان صدرٹرمپ کی مسلمان دشمن امیگریشن پالیسی کی طرف اشارہ کررہی تھیں۔ جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قرآن مجید کا مطالعہ کیا ہے۔ کسی مذہب کو اختیار کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ پہلے اس کی تعلیمات کا جائزہ لیا جائے۔ اسلام ایک خوبصورت دین ہے اور میں ایک روحانی طبیعت رکھنے والی عورت ہوں اور اسلام کا جائزہ لے رہی ہوں۔ کسی بھی مذہب کو محض ایک رات میں اختیار نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ لنزے لوہان ترکی، قبرص اور کویت میں کافی وقت گزار کر نیویارک واپس پہنچی ہیں۔