قران مجید کی تلاوت باقاعدگی سے کیوں سنتی ہوں؟ لنڈسے لوہان نے تازہ ترین انٹرویو میں اصل بات بتا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 09, 2017 | 10:08 صبح

کویت سٹی (ویب ڈیسک) کویت ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ہالی وڈ سٹار لنزے لوہاں اسلام سے اپنی قربت اور قرآن مجید کا حوالہ دیتی رہیں۔

 انہوں نے پروگرام کے میزبان سوار شعیب کو بتایا کہ انہوں نے اپنے چند کویتی دوستوں کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کے 3 یا چار روزے بھی رکھے جن سے انہیں سکون ملا اور اچھا لگا۔ میں اپنے فون پر قرآن مجید کی تلاوت بھی سنتی ہوں۔ م

یں نے اپنے فون میں قرآن مجید کی ایپ بھی انسٹال کر رکھی ہے۔ قرآن مجید کا کیا زبردست پیغام ہے کہ بھوکے کو کھانا کھلاﺅ، دل کو راہ ملے گی، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرو، انکے درد کو بانٹو