دنیا کی مشہور اور خوبصورت ترین اداکارہ نے اچانک حجاب پہن لیا، پوری دنیا میں شور مچ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 19, 2016 | 17:31 شام

استنبول (ویب ڈیسک) قرآن مجید ہاتھ میں تھامنے پر  مغربی میڈیا  کی تنقید کا  نشانہ بننے والی ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان ایک بار پھر اپنے ہی میڈیا  کی  تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔ ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان شامی پناہ گزینوں کی مدد کےلئے ترکی کا دورہ کیا تھا جہاں ایک کیمپ کے دورے کے دوران انہیں حجاب تحفے میں دیا گیا جس پر انہوں نے حجاب پہن کر میڈیا سے بات چیت کی جس پر انہیں ایک بار پھر مغرب میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ترک ٹی وی سے انٹرویو میں اداکارہ لنڈس

ے لوہان کا کہنا تھا کہ اجنبی ہونے کے باوجود خاتون نے مجھے حجاب پہنایا جو میرے لئے اعزاز تھا کیونکہ اس خاتون نے مجھے اپنی ثقافت سے روشناس کرایا جبکہ حجاب پہننے سے پہلے ہی اندیشہ تھا کہ میڈیا مجھے غلط انداز میں پیش کرے گا اور وہی ہوا جس کی بنیاد پر شہ سرخیوں میں آگئی لیکن حجاب پہننے میں میری مرضی شامل تھی کیونکہ ترکی میں یہ سب خواتین کی مرضی پر منحصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس سے میرے لئے روحانیت کے دروازے کھلے اور میں حقیقت کو جان پائی لیکن امریکی معاشرے نے مجھے قرآن مجید سے محبت  کرنے پر گناہ گار اور مجرم بنا ڈالا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ لنڈسے لوہان ہاتھ میں قرآن مجید تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں جس پر ان کے قبول اسلام کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور مغربی میڈیا نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔