امریکی اداکارہ لیزا لین کی ہوٹل میں پھندہ لے لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 17:42 شام

پیرو(مانیٹرنگ) امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کر لی جن کی لاش ہوٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی، امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں شہرت گوسپ گرل ڈرامے سے ملی جب کہ اداکارہ نے کئی معروف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیا ہے جس میں اگلی بیٹی، لا اینڈ آرڈر سمیت کئی شامل ہیں،  لیزا لین کی نامعلوم وجوہات پر خودکشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی ا

مریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بنا کر خودکشی کر لی۔ مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے اینٹی ڈپریشن ادویات اور 2 خطوط ملے ہیں۔