موسم گرما کے ساتھ ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زور پکڑ لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 07:00 صبح

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا بھی آغاز ہو گیا۔ ابھی تو گرمی نے زور ہی نہیں پکڑا سورج نے آنکھیں نہیں دکھائیں۔ اسکے باوجود شہروں اور دیہات میں حسب سابقہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ گذشتہ 4 برسوں سے عوام کو امید د لائی جا رہی تھی کہ جلد ہی انہیں لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل ہو گی مگر ہنوز اسکے آثار نظر نہیں آتے۔ ملک میں اگلے الیکشن کی آمد آمد ہے۔ سیاسی جماعتیں انتخابی صف بندی میں مصروف ہیں ان حالات میں اپوزیشن جماعت

وں کے پاس لوڈشیڈنگ جیسا موضوع حکومت کیخلاف جلتی پر تیل کا کام دیگا جس کا خمیازہ الیکشن مہم میں حکمرانوں کو بہرحال بھگتنا پڑیگا۔ اب بھی وقت ہے کہ  حکومت اس سنگین مسئلہ پر فوری توجہ دے اور ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے اقدامات کرے۔ تاکہ عوام معمول کی زندگی گزار سکیں اور روز گار بہتر بنا سکیں۔