بھارتی کا جنگی جنون جاری،ایل او سی پر فائرنگ،نوجوان شید،5 افرادزخمی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 20, 2016 | 04:37 صبح

 

 
 

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی جاری، بھارتی فورسز نے رات گئے پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے کیرالہ سیکٹر کے اس پار واقع دیہات کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پلانی گاؤں کا رہائشی اٹھائیس سالہ عبدالرحمان شہید ہوگیا، خواتین اور بچوں سمیت پانچ زخمی بھی ہوگئے۔

افواج پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی گنز کو خاموش کرادیا۔ حالیہ ہفتوں میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوا ہے ، سرحد پار سے فائرنگ نے کنٹرول لائن پر واقع آبادیوں کے مکینوں کو نقل مکانی پر بھی مجبور کررکھا ہے۔