بھارتی فورس کی فائرنگ سے چار شہری شہید،بھارتی جارحیت بھوت سیاست کے سیاہ بادلوں میں اوجھل ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 31, 2016 | 18:44 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)آج بھی بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے چار شہری شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے چھ شہری شدید زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی چیک پوسٹوں کا نشانہ بنایا گیا، جس سے انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ آخری اطلاعات تک بھارتی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔