دھماکہ خیز خبر : 22 کروڑ پاکستانیوں کا اللہ ہی حافظ ، اکاؤنٹ 5 اور اکاؤنٹ 6 کا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 19:30 شام

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے اضلاع میں بلدیاتی اداروں کو اگلے مالی سال کے دوران بھی مالی اختیارات نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے یہ اختیارات ضلع کے ڈی سی کو دئیے جائیں گے اکاونٹ فور ختم کرکے اضلاع میں اکاونٹ 5 اور اکاونٹ 6 کھولنے کے فیصلہ کیا ہے یہ دونوں اکاونٹ ڈی سی استعمال کریں گے ایک اکاونٹ میں صوبے کی طرف سے ملنے والی رقم رکھی جائے گی جبکہ دوسرے اکاونٹ میں ضلع کے اپنے ریونیو کے پیسے رکھے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران ار

اکین اسمبلی کی ترقیاتی سکیموں کو زیادہ ترجیح دی جائے گی کیونکہ الیکشن سے پہلے حکومت کا آخری بجٹ ہو گا۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے بہتر مالی ڈسپلن قائم کرنے کے لئے یہ دو نئے اکاونٹ بنائے جارہے ہیں۔ تاہم موجودہ مالی سال کے دوران اکاونٹ چار کی بجائے ڈی سی کے سپیشل ایس ڈی اے اکاونٹ میں رقم منتقل کر دی گئی ہے تاکہ تنخواہیں اور جاری ترقیاتی سکیموں کے فنڈز جاری ہوسکیں۔ بلدیاتی اداروں کے سربراہ صرف ڈی سی کو کسی ترقیاتی کام کے لئے سفارش کرسکیں گے۔ حکومت پنجاب نے ڈی سی او کی پوسٹ ختم کرکے ڈی سی کی پوسٹ کے لئے جو قانون پاس کیا تھا اس میں کہا تھا کہ ڈی سی حکومت پنجاب کے نمائندہ کے طور پر کام کرے گا تاہم اب بلدیاتی اداروں کو مالی خود مختاری دینے کی بجائے پنجاب حکومت کے نمائندہ کو مالی خود مختاری دینے کے لئے ہوم ورک تیار کر لیا گیا ہے۔ اضلاع میں پہلے اکاونٹ فور میں اضلاع کو صوبائی فنانس کمشن کے تحت ملنے والی رقم اور ضلع کی اپنی آمدنی رکھی جاتی تھی تاہم بلدیاتی اداروں کے قیام کے بعد یہ اکاونٹ فور مئیر کے پاس جانا تھا لیکن حکومت پنجاب نے ان تمام رقوم کو فریز کر دیا اور ان اکاونٹ کی رقم فریز کر دی تاہم اب اس کے لئے نئی پلاننگ کر لی گئی ہے اکاونٹ فور کو ری اوپن کرنے کی بجائے موجودہ مالی سال کے دوران ڈی سی کے ایس ڈی اے اکاونٹ میں رقم ٹرانسفر کی گئی ہے تاکہ وہ تنخواہیں اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کے لئے رقم جاری کر سکے ۔ تاہم اگلے مالی سال سے دو نئے اکاونٹ جن میں اکاونٹ 5 جن میں صوبائی فنانس کمشن سے ملنے والی رقم رکھی جائے گی اس اکاونٹ میں رقم جاری کرنے کا اختیار ضلع کے ڈی سی او کے پاس ہوگا ۔ اور اکاونٹ 6 قائم کیا جائے گا جس میں ضلع کی اپنی آمدن سے اکٹھی ہونے والی رقم رکھی جائے گی ۔تاہم محکمہ خزانہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کی طرف سے بتایا گیا ہے صرف مالی ڈسپلن  کے لئے نئے اکاونٹ کھولے جارہے ہیں یہ اکاونٹ ڈی سی کے پاس ہی ہونگے تاہم بلدیاتی اداروں کے  نمائندوں کی ترقیاتی سکیمیوں پر کام ہوگا