آج پتہ چلے گا کس میں کتنا دم ہے؟ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف آج پھر آمنے سامنے، پولنگ شروع

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 06:54 صبح

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان  کے چناؤ کے لیے میدان  سج گیا،صوبے بھر کے میئر ،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

پولنگ کے دوران کسی بھی وزیر یا رکنِ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشنوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ امیدواروں اور ووٹرز کے لئے پولنگ اسٹیشن میں فون لے جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پولنگ صبح 9سےدوپہر2 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پنجاب کی36 ضلع کونسلوں میں سے چنیوٹ اور نارووال کی ضلع کونسلوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہو چکےہیں۔باقی 33ضلع کونسلوں اور 179 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیرمینوں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ ضلع کونسل راولپنڈی، میونسپل کارپوریشن مری اور3 میونسپل کمیٹیوں کے انتخابات مختلف وجوہ کی بنا پر روک لئے گئے ہیں۔