لاک ڈاﺅن سے پہلے کریک ڈاﺅن شروع۔۔۔بات حکومت کے بریک ڈاﺅن تک جاسکتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 27, 2016 | 17:28 شام
لاہور(ویب ڈیسک) حکومت نے عمران خان کے لاک ڈاﺅن سے قبل کریک ڈاﺅن شروع کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوے کے بعد پورے ملک میں پی ٹی آئی کے جوشیلے اور جذباتی کارکنوں کا گھیراﺅ کیا جارہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کے بعد واضح ہورہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ سختی سے نمٹے کا فیصلہ کر کے اس پر عمل شروع کردیا ہے۔اس محاذآرائی کا نقصان مسلم لیگ ن کو ہو سکتا ہے کیونکہ ا س کے پا س کھو کو بہت کچھ ہے جبکہ پی ٹی آئی کو اگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا تو کسی خاص نقصان کا بھی احتمال نہیں ہے۔صورتحال حکومت کے بریک ڈاﺅن تک جاسکتی ہے