کروڑوں کا فلیٹ اور قیمتی گاڑی : اداکار سلمان خان آج کل کس غیر ملکی حسینہ کے لیے تن من دھن قربان کرتے نظر آرہے ہیں ؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 08, 2017 | 11:38 صبح

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان ان دنوں رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتور پر کافی مہربان نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ کوکروڑوں کا فلیٹ اور گاڑی تحفے میں دیدی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں کی گرل فرینڈ لولیا وینتورممبئی کے ہوٹل میں قیام پذیر تھیں اور اپنا گھر لینے کی خواہشمند تھیں جس کا علم ہوتے ہی دبنگ خان نے ان کی مشکل آسان کردی۔سلمان خان نےان کے لیے ممبئی کے پوش علاقے میں کروڑوں روپے مالیت کا فلیٹ خرید کر انہیں تحفے میں دے دیا جب کہ سلو میاں نے اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب خریدے گئے فلیٹ کے کاغذات بھی لولیا کے نام کرادیئے ہیں جس کے بعد لولیا کی ممبئی میں اپنے گھر کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

سلمان خان نےان کو کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کے ساتھ ساتھ مہنگی کار بھی تحفے میں دی ہے جبکہ سلو میاں نے موسیقار ہمیش ریشمیا کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لولیا کے گلوکاری کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں ان کی مدد کریں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کی دوست لولیا وینتورمختلف تقریبات میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں اور گزشتہ دنوں دونوں خاندان کے ہمراہ مالدیپ میں چھٹیاں بھی گزار کر آئے ہیں۔