دس میں سے نو فروخت ہونیوالے سمارٹ فونز میں اب اینڈروئیڈ انسٹال ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 13:26 شام

لندن (شفق ڈیسک) اینڈروئیڈ کا شیئر بڑھنے کی وجہ چینی اور افریقی مارکیٹ میں آئی او ڈیوائسز کی فروخت میں کمی ہے سٹریٹیجی انالیٹکس کی رپورٹ کیمطابق 2016ء کی تیسری سہ ماہی میں 375 ملین سمارٹ فون فروخت ہوئے، اُن میں سے 88 فیصد میں اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ اس وقت فروخت ہونیوالے 10 فونز میں سے 9 پر اینڈروئیڈ انسٹال ہے۔ اینڈروئیڈ کے مارکیٹ شیئر بڑھنے کی ایک وجہ چینی اور افریقی مارکیٹ میں آئی او ایس ڈیوائسز کی فروخت میں کمی ہے۔ اسکے علاوہ ونڈو اور بلیک بیری بھی اپنے معمولی مارک

یٹ شیئر کیساتھ چارٹس پر موجود نہیں۔ اس سہ ماہی میں سمارٹ فونز کی فروخت میں 6 فیصد اور اینڈروئیڈ فونز کی فروخت میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکے برعکس آئی او ایس ڈیوائسز کی فروخت میں 5.2 فیصد کمی ہوئی ہے۔