پراسرار سوال پہلے مرغی آئی یا انڈہ نئی بحث کا باعث

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 26, 2016 | 19:13 شام

لندن (شفق ڈیسک) دنیا میں پہلے مرغی یا انڈے کے آنے کے بارے میں کبھی کوئی منطقی جواب نہیں ملالیکن اب ایک محقق نے دعویٰ کہ پہلے مرغی نہیں بلکہ انڈا آیا، اس دعوے کے سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی کہ موجودہ شکل کا انڈہ دینے والا پروٹوچکن پہلے دنیا میں آیا یا اُس کا انڈہ؟ محققRebert Krulwich کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت ایک پرندہ پروٹو چکن موجود تھا۔ جب پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تب

دیلی ہو گئی تھی۔اس انڈے سے نکلنے والا چوزا آج دنیا میں موجود مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔ رابرٹ کا دعویٰ ہے کہ وقت گزرنے کیساتھ پروٹو چکن کی نسل ختم ہو گئی اور صرف وہ مرغیاں باقی رہ گئیں جنہیں آج ہم جانتے اور پالتے ہیں۔