سانس سے اب کینسر اور دوسری بیماریوں کی تشخیص

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 17:02 شام

لندن (شفق ڈیسک) قدیم یونانی اطبا کے زمانے سے ہی خیال کیا جاتا ہے کہ کسی بھی شخص کی سانس اس کے صحت مند یا بیمار ہونے کا پتا دیتی ہے۔ اس نظرئیے کو اسرائیل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سچ ثابت کر دکھایا۔ انہوں نے ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو نینو پارٹیکل کے استعمال سے صرف ایک بار سانس لینے سے کینسر سمیت 17 مختلف بیماریوں کی شناخت کر سکتی ہے۔ اس مشین کی درستی کا معیار اگرچہ وہ نہیں جو اصل زندگی میں کلینکل ٹیسٹ کا ہوتا ہے تاہم اس سے بہت سے امراض کا ابتدائی سٹیج پر ہی معلوم ہوجاتا ہے۔ اس ڈیوا

ئس کو بنانیوالی ٹیم نے 1400 مریضوں سے نمونے حاصل کرکے 8 اقسام کے کینسر کا باعث بننے والے 13 کیمیکل دریافت کئے۔ سانس میں ان کیمیکلز کی موجودگی اور شرح معلوم کرنے کیلئے ماہرین نے مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا ہے۔ یہ ڈیوائس مخصوص سنسر، جو گولڈ نینو پارٹیکلز سے بنے ہوتے ہیں استعمال کرتی ہے۔ اس ڈیوائس میں مختلف کمپاؤنڈز کی موجودگی کیلئے کاربن نینو ٹیوبز کا نیٹ ورک بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سنسرز سے حاصل کئے گئے ڈیٹا کا مصنوعی ذہانت سے تجزیہ کرتا ہے۔ اس ڈیوائس کی بیماری تشخیص کی درستی کی شرح 86 فیصد تک ہے۔