اب آپ نیند سے خود بیدار ہونے کی ٹینشن چھوڑ دیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 23, 2017 | 20:47 شام

لندن (شفق ڈیسک) اکثر افراد نیند اور سستی کے باعث الارم بند کر کے دوبارہ سوجاتے ہیں جس کے باعث نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ اگر کہیں پہنچنا ہوتو اس کیلئے بھی لیٹ ہو جاتے ہیں تاہم اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے ایسی الارم ایپلی کیشن تیار کر لی ہے جس کے استعمال سے اب آپ ہر گز لیٹ نہیں ہو سکتے میمِکر الارم نامی یہ منفردایپ اب آپ کو اٹھا کر ہی دم لے گی جب تک یہ آپ کو پوری طرح سے جگا نہ دے یہ کلاک بند نہیں ہوتی۔اس ایپ کے ذریعے چند سیکنڈ پر محیط دو سے تین گیمزمیں سے ایک کھیلنا ضر

وری ہوتا ہے تاکہ یہ الارم کلاک دوبارہ نہ بجے اگر آپ صحیح طرح یہ گیم نہ کھیل پائے تو دس منٹ بعد یہ الارم دوبارہ بجنا شروع ہوجاتا ہے۔ان گیمز میں کسی رنگ کو پہچاننا،ٹنگ ٹوئسٹر اورجس طرح یہ الارم کلاک بتائے اس طرح سیلفی لیناشامل ہے۔