کچھ کام والدین کو نہیں سمجھا سکتے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:55 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) زیادہ تر والدین کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ انکے بچے ملازمت پر اصل میں کرتے کیا ہے؟ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ انہیں اپنی اولاد کے کام کے بارے میں معلوم ہو۔ ایک نئی عالمی تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ دو تہائی والدین تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں اپنی اولاد کے کام کے بارے میں درست معلومات نہیں ہیں۔ یہ سروے معروف ویب سائٹ لنکڈ ان نے کیا ہے جس میں 16 ہزار 529 والدین نے حصہ لیا۔ اس تحقیق کا مرکز امریکا تھا اور نتیجے میں متعدد ایسے کام سامنے آئے جن میں خاص طور پر دیکھا گیا ہے ک

ہ والدین کو یہ کام سمجھانے میں اولاد کو خاصی دشواری ہوتی ہے۔ جیسا کہ یہ 10 کام۔ 1۔فیشن ڈیزائنر 57 فیصد والدین کہتے ہیں کہ اولاد کے سمجھانے کے باوجود انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اصل میں یہ کام ہے کیا۔ فیشن ڈیزائنر ملبوسات، جوتوں یا دیگر پہننے اوڑھنے والی چیزوں کے اصل ڈیزائن کاغذ پر بناتے ہیں اور پھر کپڑے اور دیگر چیزیں تلاش کرکے انہیں تیار کرتے ہیں۔2۔ سافٹ ویئر ڈویلپر یہاں نہ سمجھنے والے والدین کی تعداد 58 فیصد ہے جو نہیں جانتی کہ ان کی اولاد فون ایپس سے لے کر کمپیوٹر پروگرامز تک روزمرہ استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو بنانے اور درست کرنے کے لیے کیا کرتی ہے۔3۔ انویسٹمنٹ بینکر یہ بینکار پیسہ رکھنے والے افراد کو ان لوگوں سے ملاتا ہے جنہیں پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے لیے بونڈز اور ایکوئٹی شیئرز جاری کیے جاتے ہیں اور کمپنیوں کو دوسری کمپنیاں خریدنے میں مدد دی جاتی ہے۔ یہ کام کرنے والے افراد کے 59 فیصد والدین یہ نہیں سمجھ پاتے۔ 4۔سوشیولوجسٹ یہ سروے اور انٹرویوز کرکے اور ان کا جائزہ لے کر لوگوں کے یقین اور رویوں کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ 60 فیصد والدین نے کہا کہ ان کے بچے یہ کام کرتے ہیں، لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے۔ 5۔ ریڈیو پروڈیوسر62 فیصد والدین اپنے نہیں سمجھتے کہ ان کے بچے ریڈیو پر کسی پروگرام کی نگرانی کیسے کرتے ہیں۔ پروڈیوسر کا کام موسیقی کے انتخاب سے لے کر مہمانوں کی تیاری اور پروگرام کے دوران کالرز کو سنبھالنا ہوتا ہے۔6۔ سب ایڈیٹر یہ اخبارات، جرائد اور آجکل ویب سائٹوں پر شائع ہونے والے مواد کو لکھتے اور اس کی جانچ کرتے ہیں۔ 66 فیصد والدین کو اپنے بچوں کا یہ کام کرنا سمجھ نہیں آیا۔7 سوشل میڈیا مینیجر یہ ذرا جدید قسم کا کام ہے، جس میں جتے ہوئے فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا استعمال کرکے اپنے ادارے کی جانب سے عوام سے رابطہ کرتے ہیں۔ 67 فیصد والدین کو اس کام میں سمجھنے میں دشواری رہی۔8۔ ڈیٹا سائنٹسٹ 72 فیصد والدین کے لیے کسی کاروباری ادارے میں جمع ہونے والی معلومات کا جائزہ لینے کے اس کام کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ یہ افراد اس ڈیٹا کی بنیاد پر اداروں کو بہتر فیصلوں میں مدد دیتے ہیں۔9۔ بیمہ کاریہ اعدادوشمار کے ذریعے معلوم کرتے ہیں کہ کسی شخص کے ماضی کے رویے کے مطابق اس کا بیمہ کرنے کی لاگت کیا ہوگی۔ یہ مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے افراد کے 73 فیصد والدین اسے نہیں سمجھ پاتے۔ 10۔ یوزر انٹرفیس ڈیزائنریہ ویب سائٹ، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز اور ایپس وغیرہ کے حصے ڈیزائن کرنے میں مدد دیتے ہیں، وہ حصے جو صارفین کے استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ ہم خریداری کے لیے جو بٹن دباتے ہیں، وہ کیسا ہو۔ 80 فیصد والدین کو یہ چیز سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔