داڑھی والے مرد خواتین کی پسند

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 20:57 شام

نیو یارک (شفق ڈیسک) نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین طویل المدت رشتوں کیلئے پوری داڑھی والی مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ بھارتی اخبار، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، خواتین طویل المدت رشتوں کی تلاش میں داڑھی والے مردوں کی جانب جھکاؤ رکھتی ہیں، کیونکہ داڑھی نہ صرف مردوں کی وجاہت اور ہیبت کی علامت ہوتی ہے، بلکہ اس سے ان کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کشش کے اعتبار سے داڑھی اور مردانہ وجاہت میں ایک خاص تعلق پایا جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران

آسٹریلیا میں واقع ’’یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ‘‘ سے تعلق رکھنے والے برنابی ڈکسن اور ان کے ساتھیوں نے کمپیوٹر کی سکرین پر مردوں کے چہروں میں مختلف تبدیلیاں کیں۔ ان میں بغیر داڑھی والے چہرے، ہلکی خشخشی داڑھی، گھنی خشخشی داڑھی اور پوری داڑھی والے چہرے شامل تھے۔ جب ان چہروں کو خواتین کو دکھایا گیا، تو خشخشی داڑھی والے چہرے کو مختصر المدت تعلقات کیلئے سب سے زیادہ ریٹنگ ملی، جبکہ پوری داڑھی والے چہروں کو طویل المدت تعلقات کیلئے سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا گیا۔ ’’جرنل آف ایوولوشنری بائیولوجی‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، انتہائی مردانہ اور انتہائی زنانہ خصوصیات کے حامل چہرے سب سے کم پرکشش قرار پائے۔