بس ایک کپ کہوہ اور مردانہ کمزوری دور

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 08, 2017 | 21:06 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) ایک انتہائی سادہ غذا کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تو آ پکی مردانہ قوت میں حیرت انگیز اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک کپ کلونجی کے بیج، دو چمچ میتھی کے بیج اورایک چمچ جنگلی نیاز بولے کر ان تمام اجزاء کو پیس لیں۔ ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کر یں اور کھا لیں۔اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں جبکہ پھلوں کا استعمال بھی ضرورکریں اورصرف چھ ہفتے میں حیرت انگیز نتیجہ دیکھیں۔ کلونجی کا استعمال نہ صرف آپ کی مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی

طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔اگر اس کا باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول کو ختم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کلونجی کے استعمال سے دمہ کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے جبکہ گلے کی انفیکشن میں بھی یہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔