مرد نے اپنی مردانگی کا صفایا کیوں کیا وجہ حیران کن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 01, 2016 | 16:39 شام

لندن (شفق ڈیسک) ایک برطانوی شخص محبت میں گرفتار ہونے کے بعد محبوبہ کے نقش قدم پر چل پڑا اور اپنا تمام مردانہ خصوصیات کا صفایا کرا دیا۔ گورنسے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے لوک بورگیس کی ملاقات گیما سمتھ سے ایک سال قبل ہوئی اور تب وہ ایک مکمل مرد تھا۔ گیما کا کہنا ہے کہ چند ماہ کے تعلق کے بعد جب لوک نے اسے بتایا کہ وہ اپنی جنس تبدیل کرکے اس کے جیسا بننا چاہ رہا ہے تو وہ بہت پریشان ہوگئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اولاد کی خواہش رکھتی تھیں مگر لوک کی خواہش نے انکی خواہشوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ خوش قسمتی سے وہ لوک کو کچھ انتظار پر راضی کرنے میں کامیاب ہوگئیں جس کی وجہ سے انکے ہاں ایک ننھی بچی میگن مے کی پیدائش ممکن ہوسکی۔ لوک نے بالآخر اپنے منصوبے پر عمل کر دکھایا اور اب دونوں خواتین بن کر اچھی سہیلیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اب وہ لوک اور گیما کی بجائے لیکسی اور گیما بن چکی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی ننھی بچی ان میں سے ایک کو ماما اور دوسری کو ممی پکارا کرے گی۔