کتنے بھارتی فوجی پاگل ہوئے، خودکشیاں کی، کنواری فوجی خواتین ماں بنی شرمناک رپورٹ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 13, 2017 | 14:41 شام

لندن مظفرآباد (شفق ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تعینات بی ایس ایف اور آرمی کے جوانوں میں شدید پریشانی اچھا کھانا او ر شراب نہ ملنے پر متحدہ فوجیوں نے اپنے افسرانوں کو شوٹ کرنے کے علاوہ جبر اً فوج سے بھاگنے کے واقعات منظر عام پر آ گئے مقبوضہ کشمیر میں تعینات عرصہ دراز سے انڈین آرمی اور بی ایس ایف 29 بٹالوین کے 300 سے زائد جوان ذہنی طور پر مفلوج ہو کر بھارت کے مختلف پاگل خانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 1 سو سے زائد جوانوں نے خو دکشی کی جبکہ ایک درجن سے زائد اپنے افسرانوں کو تنگ آکر شوٹ کرنے کے بعد خودکشی

کرنے کے واقعات کے علاوہ بھارتی آرمی میں خواتین فوجیوں کو اعلیٰ افسران کی جانب سے ہراساں کرنے کے بھی کیس سامنے آئیں ہیں انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کیمطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی افواج کے جوانوں کو مختلف لائن آف کنٹرول اور برف پوش وادی میں چوکیوں میں تعینات کر رکھا ہے جہاں ان کو کھانا تین وقت کے بجائے 2 وقت وہ بھی ناقص غذا دی جا رہی ہے جبکہ سردیوں سے بچنے کیلئے نہ اعلیٰ کوالٹی کی شراب اور نہ ہی کوئی موثر غذا دی جاتی ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا عام فوجی تعیناتی کو سزا سمجھ کر قبول کرتے ہیں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کو مشکلات سے زیادہ بھارتی افواج کو مشکلات کا سامنا ہے جس میں بھارتی افواج کے 300 سے زائد جوان جس میں بی ایس ایف 29 بٹالوین کے بھی جوان شامل ہیں اس وقت میڈیا اور دیگر اداروں سے خفیہ رکھ کر بھارت کے مختلف پاگل خانوں میں یہ جوان زیر علاج ہیں جو ذہنی طور پر پاگل ہو چکے ہیں جبکہ انکے خاندانوں کو حکومتی امداد نہ کرنے پر انکا خاندان بھار ت کے مختلف شہروں میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے پر مجبور ہے جبکہ گزشتہ عرصے میں بھارتی افواج نے 12 سے زائد فوجیوں نے ذہنی توازن کھو جانے کے باعث اپنی یونٹ کے جوانوں اور افسرانوں پر فائر کھول دئیے تھے جس میں ایک میجر صو بیدار اور کیپٹن سمیت 35 جوان ہلاک ہوئے جن کا الزام مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک میں ملوث جماعتوں پر ڈال دیا رپورٹ کیمطابق مقبوضہ وادی میں تعینات انڈین آرمی نے خواتین فوجیوں کو اعلیٰ افسران ہراساں کرنے کے علاوہ جنسی زیادتی میں بھی ملوث ہیں جس میں 50 سے زائد کنوار ی ناری ماں بننے کے بعد واپس فوج کو خیر آباد کہہ گئی بھارت جہاں جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار ہے وہاں وہ اپنی اور اپنی فوج کے ساتھ بھی مخلص نہیں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی میں ملوث ہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید انکشاف کیا کہ بھارت کیخلاف اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے جبکہ بھارت اپنے گناہوں سے پردہ اٹھانے کے ڈر سے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک رہا ہے جو کہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ورزی ہے۔