بینظیر بھٹو کا سرے محل جنسی تقریبات کیلئے دستیاب

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 16:03 شام

برطانیہ (شفق ڈیسک) سرے محل بینظیر بھٹو کا 9 ملین ڈالر کا سرے محل ایک ایسا خفیہ مقام ہے جہاں کوئی بھی جوڑا ایک رات کے 450 ڈالر دے کر جنسی تقریبات منعقد کر سکتا ہے۔ یہاں عریاں جوڑے ٹینس بھی کھیل سکتے ہیں اور ایک قید خانہ بھی یہاں موجود ہے۔ گِلڈ فورڈ کے قریب واقع راک ووڈ ہاؤس 1995ء سے 2004ء کے دوران بینظیر بھٹو کی ملکیت رہا۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری عالمی رہنماؤں کو یہاں شاندار پارٹیاں دیتے رہے۔ اب اس محل کو مسرت تلاش کرنیوالے جوڑے گناہ کے چھوٹے چھوٹے تہوار منانے کیلئے یہاں دو روزہ جنسی تقریبات منعقد کر کے استعمال کرتے ہیں۔ آرٹس اینڈ کرافٹس کا یہ محل اب 8.9 ملین ڈالر میں سودبائی کے ذریعے فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔