وائن کے خالق نے ہائپ نام سے آئی او ایس ایپلی کیشن متعارف کرا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 07, 2016 | 12:42 شام

لندن (شفق ڈیسک) ہائپ کے بہت سے فیچر فیس بک لائیو جیسے ہیں ٹوئٹر کے وائن کو ختم کرنے کے اعلان نے بہت سے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ تاہم وائن بنانیوالی ٹیم نئی پراڈکٹس بنا کر مارکیٹ میں لانچ کر رہی ہے۔ اس ٹیم کی پہلی پراڈکٹ ایک آئی او ایس ایپلی کیشن ہائپ (Hype) ہے۔ اس ایپلی کیشن سے صارفین اپنی انٹرایکٹیو ویڈیوز براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ ڈویلپر کا کہنا ہے کہ جیسے ہی کوئی صارف لائیو جائیگا اسے فالو کرنیوالوں کو فوراً ہی، فیس بک کی طرح، اطلاع مل جائیگی۔ اسکے علاوہ فیس بک کی طرح صارفین براڈ کاسٹنگ کے

دوران کمنٹ اور ویڈیو براڈ کاسٹ کرنیو الوں سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں۔ ہائپ پر براڈ کاسٹ کی ہوئی ویڈیوز کو فیس بک کی طرح بعد میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین ہائپ کی ویڈیوز کو ٹوئٹر پر شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ صارفین براڈ کاسٹنگ کے دوران ویڈیو نہ دکھانا چاہیں تو براہ راست کیمرہ رول سے ویڈیو سلائیڈ شو دکھا سکتے ہیں۔ ہائپ میں ایک فیچر سپارکل نام کا بھی ہے، جس سے صارفین ویڈیو براڈ کاسٹر کو بتا سکتے ہیں کہ انہیں ویڈیو بہت پسند آئی ہے۔ اسکے علاوہ ایک فیچر، فیچرڈ کمنٹ، کا بھی ہے۔ جس سے دوران براڈ کاسٹنگ براڈ کاسٹر کسی کمنٹ کو شیئر بھی کر سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی ایک خصوصیت تھیم بیک گراؤنڈ کی بھی ہے، جس سے صارفین بیک گراؤنڈ کو کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن ابھی صرف آئی او ایس صارفین کیلئے لانچ کی گئی ہے، ڈویلپر نے جلد ہی اسے اینڈرائیڈ کیلئے بھی لانچ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔