بغیر لباس سوئے بیماریوں کو دور بگائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 18:40 شام

لندن (شفق ڈیسک) بے لباسی کی حالت میں سونے کا مطلب صرف سیکس ہی نہیں بلکہ اس عمل کے کرنے سے بہت سے روحانی فوائد بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ بے لباسی کی حالت میں سونے کے محققین کی طرف سے ثابت کردہ چند دلچسپ روحانی فوائد شیئر کریں گے۔ ماہرین کی رائے کیمطابق انسانی صحت کیلئے متوازن غذا کے استعمال اور ورزش سے بھی زیادہ اہم ہر روز تقریباً آٹھ گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کپڑے پہن کر سونے سے انسان خود کو جکڑا ہوا محسوس کرتا ہے جسکے باعث نیند میں اکثر اوقات خلل پیدا ہوتا

۔ انکا مزید کہنا ہے کہ رات کے پچھلے پہر ایک بجے سے صبح چار بجے کی نیند وہ وقت ہوتا جب انسان کا تحت الشعور اسکی روح سے ملاپ کرتا ہے۔ پس اس ملاپ کی مضبوطی کیلئے لازم ہے کہ آپ گہری اور پرسکون نیند میں ہوں۔ علاوہ ازیں اگر آپ شادی شدہ ہیں تو بے لباسی کی حالت سونے کی اہمیت دو چند ہو جاتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ جب دو افراد کے اجسام فطرت سے قریب تر ہو کر ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں تو اس سے جنسی قوت میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔ جسم کے ساتھ جسم کے ملاپ سے آکسی ٹوسن کا اخراج ہوتا ہے جسے محبت کے ہارمون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ آکسی ٹوسن کے اخراج سے بے چینی کا خاتمہ، منشیات کی طلب میں کمی اور پرسکون نیند میں مدد ملتی ہے۔ بے لباس ہو کر سونے کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپکے جسم کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے جو آپکے کولیسٹرول لیول کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔ واضح رہے اگر انسانی جسم میں کولیسٹرول کا لیول بڑھ جائے تو آپ بے چینی اور وزن میں اضافے جیسے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین صحت کی رائے کیمطابق بے لباسی کی حالت میں سونے سے قدرتی طور پر آپکا پائینل گلینڈ میلاٹونن کے اخراج کا باعث بنتا ہے جسے انسان کی تیسری آنکھ کہا جاتا ہے۔ میلاٹونن کے درست مقدار میں اخراج کیلئے ضروری ہے کہ آپ 70 ڈگری فارن ہیٹ سے زیادہ گرمی میں ہرگز نہ سوئیں۔ انکا کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کا لباس پہن کر سونے سے آپکا جسم ضرورت سے زیادہ گرم ہو جاتا ہے جس سے پائینل گلینڈ درست طریقے سے کام کرنے میں رکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ حال ہی میں پیش کی جانیوالی تحقیقی رپورٹ کیمطابق مردوں میں سپرمز اور تولیدی نظام کی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے انھیں مناسب ٹھنڈے ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ خواتین کوبھی لازماً رات کے وقت انڈر گارمنٹس کے بغیر سونا چاہیے اس سے ان میں اندام نہانی کے انفیکشن جیسے مسائل میں کمی ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند زندگی کیلئے جہاں تک ممکن ہو سکے کپڑوں کی کم سے کم تہوں میں لپٹ کر سونے کو عادت بنائیں اس سے آپکی صحت پر خوشگوار روحانی اثرات مرتب ہوں گے جنہیں آپ جلد محسوس کریں گے۔