گالیاں کون زیادہ دیتاہے؟ مرد یا خواتین

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 16:09 شام

لندن (شفق ڈیسک) ایک برطانوی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں سے زیادہ گالیاں دیتی ہیں۔ مرد ہر 10 لاکھ الفاظ کے دوران گالی کیلئے انگریز ی کا حرف ایف 540 بار بولتے ہیں، مگر اتنے ہی الفاظ کے بعد خواتین گالی کیلئے ایف لفظ کا استعمال 546 بار کرتی ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل نے برطانوی یونیورسٹی لنکاشائر اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے کئے گئے سروے کیمطابق گزشتہ 20 سال کے دوران خواتین مردوں کے مقابلے میں برطانوی اخبار میں چھپنے والی سروے رپ

ورٹ کے مطابق تحقیق کرنے والے ادارے کے پاس انگریزی زبان میں تبدیلیوں پر سروے کے لیے لاکھوں الفاظ کا ذخیرہ موجود ہے۔ جس پر مزید تحقیق جاری ہے۔ مکمل تحقیق 2018 میں شائع کی جائے گی، مگر تحقیق سے چند دلچسپ نتائج افشاں کئے گئے ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارے اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کونسل کے پروفیسر ٹونی مکنری کے مطابق گالیوں کیلئے انگریزی لفظ ایف کا استعمال مردوں کی جانب سے 80 دہائی میں خواتین پر رعب دکھانے کیلئے شروع کیا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ مرد اس دوڑ میں پیچھے رہ گئے اور اب خواتین ایف لفظ کا استعمال زیادہ کرتی ہیں۔ برطانوی تحقیقاتی ادارہ انگریزی زبان میں بدلتے رجحانات اور انگریزی زبان کے لفظوں کے غلط استعمال سمیت زبان کے انداز و بیان کے حوالے سے تحقیق کر رہا ہے،جس میں یونیورسٹیز کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں۔