اب کوئی نہیں مرے گا مردے زندہ ہو جائینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 15, 2016 | 18:26 شام

لندن (شفق ڈیسک) حضرت انسان شاید اپنی ابتداء ہی سے موت سے فرار کی راہیں تلاش کرتا آ رہا ہے۔ جدید سائنس کے اس دور میں بھی طویل العمری اور موت کے بعد انسان کو دوبارہ زندہ کرنے کے حوالے سے مسلسل تحقیقات جاری ہیں۔ اب ایک فارما سیوٹیکل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی طرف سے پہلی بار مردہ انسانوں کو زندہ کرنیکا دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ آئرا پاسٹر (Ira Pastor) نامی اس طبی ماہر کا کہنا ہے کہ ہم ٹریفک حادثات اور پانی میں ڈوب کر مرنیوالے لوگوں کی لاشیں چاہئیں جنہیں ہم دوبارہ زندہ کر سکیں۔ ہمارے پاس جتنی لاش

یں آئیں ان میں سے ہم 20 کا انتخاب کریں گے اور پھر انہیں واپس زندگی کی طرف لائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے آئرا پاسٹر کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ نہیں کرتے کہ یہ لوگ چھلانگ لگا کر آپریشن ٹیبل پر ہی اٹھ کھڑے ہوں گے مگر ہمیں توقع ہے کہ ہم انہیں واپس زندہ کر دیں گے اور میرے خیال میں ان کی یہ زندگی عارضی نہیں ہو گی۔ ہم اپنے اس طریقہ کار میں خلیوں کے تنظیمی سٹرکچر پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت ہم خلیوں کو دوبارہ کام کرنے کے قابل بنائیں گے۔ ان لاشوں کی جسمانی بافتیں نئی ہوں گی جو مضبوط اور کارگر ہوں گی۔ پانی اور خشکی کے کچھ جانوروں میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ اگر ان کے دماغ مکمل طور پر نکال لئے جائیں تو ان کے جسم دوبارہ دماغ پیدا کر لیتے ہیں۔ انسان اس صلاحیت سے محروم ہے۔ ہم اس سال کے اختتام تک حادثاتی موت مرنیوالے افراد کو زندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیں گے۔