لندن: کراس ریل منصوبہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 06, 2016 | 04:33 صبح
لندن (شفق ڈیسک) بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر بہت سے ممالک نے اپنے ملک کے اندر ریلوں کے بڑے بڑے ٹریک بچھائے ، اور بہت سے ممالک ابھی بھی ایسے ٹریک بچھانے میں مصروف ہیں جس سے ایک ہی وقت میںزیادہ سے زیادہ مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔ اسی حوالے سے لندن کو جنوب مشرقی انگلینڈ سے ملانے کیلئے الزبیتھ لائن کراس ریل سروس پر تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے جس میں سرنگوں کی کھدائی جاری ہے اور شہر کی سڑکوں تلے 26 میل طویل ٹریک بچھایا جا رہا ہے جو لندن اور مشرقی انگلینڈ کو ملائے گا۔