انسان کے جینز اور کھانا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 06, 2016 | 04:34 صبح

برطانیہ (شفق ڈیسک)برطانیہ ایک رپورٹ کے مطابق محقیقین نے کہا ہے کہ کچھ افراد جینیاتی طور پر چکنائی کو پسند کرتے سے جس کی وجہ سے وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جبکہ یونیورسٹی آف کیمبرج اور برطانیہ کے مراعات یافتہ طبقے کی تعلیم کے مشہور ایٹن سکول کے میس میں مہیا کی گئی رپورٹ میں میٹھا قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے ارتقائی عمل میں بھوک سے متعلق جینز پیدا ہوئے ہیں تاکہ وہ قحط کا مقابلہ کر سکیں۔ خوراک کی کمی کے دوران زیادہ چکنائی والے کھانے کھا کر جسم میں چکنائی جمع کرنا زندہ رہنے کا
ایک بہترین طریقہ ہے۔ لیکن ایم سی فور آر جینز کی وجہ سے کچھ لوگوں میں بھوک بالکل کنٹرول ہو جاتی ہے۔ محقیقین کی ٹیم کی قیادت کرنے والی پروفیسر صدف فاروقی نے کہا ہے کہ تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانوں میں ہماری پسند کا کم از کم جزوی حصہ ہمارے جینز پر منحصر ہوتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ظاہری طور پر کھانے کو جتنا مرضی تبدیل کریں لیکن کھانے کو چھکتے ہی ہمارے ذہن اس کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔