چاکلیٹ کے فائدے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 18:01 شام

لندن (شفق ڈیسک) اگر آپ کھانسی کے شکار ہیں تو کسی مہنگی دوا یا ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل ایک میٹھی سوغات کو استعمال کرکے دیکھ لیں ہوسکتا ہے تکلیف میں کمی آجائے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کیمطابق چاکلیٹ کھانسی کی تکلیف کی صورت میں گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے۔ جی ہاں واقعی چاکلیٹ کھانسی پر قابو پانے کیلئے موثر قرار دی گئی ہے۔ تحقیق کے دوران دریافت کیا گیا کہ کوکا پر مبنی کھانسی کی ادویات اس مرض کے خاتمے کیلئے زیادہ بہتر ثابت ہوتی ہیں۔ اس سے قبل امپرئیل کالج لندن کی ایک تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو کہ کھانسی کو روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے لوگوں کو اس پر یقین نہ آئے مگر کئی برسوں کی تحقیق کے مطابق ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ یہ نتائج بالکل درست ہیں۔