ایسے فحش سٹارز، جو فلمی ستارے بن گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 14:42 شام

لندن (شفق ڈیسک) سنی لیون پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز پورن انڈسٹری سے کیا لیکن بالی ووڈ میں ایسے کئی نام ہیں۔ آئیے ایک نظر ایسے فنکاروں پر ڈالتے ہیں جو فحش سٹارز سے فلم سٹار بنے۔ سونے کی بے بی ڈول کرنجیت کور دوہرا بالمعروف سنی لیون نے دو ہزار بارہ میں پوجا بھٹ کی فلم جسم ٹو کے ساتھ ہالی وڈ میں قدم رکھ

ا کینیڈا کی سنی نے ہالی وڈ آنے سے پہلے امریکا میں ایک دہائی تک بالغوں کیلئے مخصوص فلموں میں کام کیا۔ اب وہ فحش فلموں سے تو دور ہو چکی ہیں لیکن بالی ووڈ میں انہوں نے اپنی جگہ بنا لی ہے۔

جیکی چین اپنی ایکشن فلموں اور بچوں بچوں کی طرح معصوم مسکراہٹ کیلئے دنیا بھر میں مشہور جیکی چین نے ستر کی دہائی میں ایک نیم فحش مزاحیہ فلم آل ان دی فیملی میں کام کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ ان کی واحد فلم ہے جس میں کوئی ایکشن سین نہیں۔ جیکی چین نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں یہ فلم کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

کیمرون ڈیاز کیمرون ڈیاز امریکی ٹی وی سیریز اور فلموں دونوں میں ہی کامیاب رہیں۔ ڈیاز نے اپنے کیرئیر کا آغاز سوفٹ کور پورن فلموں سے کیا۔ تاہم انہیں بالی وڈ میں فلمیں ملنے کے پیچھے ان کے ماضی کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ہالی وڈ میں ہٹ ہونے کے بعد ان کے فحش فلموں میں کام کرنے کی بات سامنے آئی۔ انہیں 1994ء کی فلم ماسک اور 2000ء کی چارلیز اینجلس میں کردار ادا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔

سلویسٹرا سٹالون آج بھی سلولیٹر اسٹالون کو روکی اور ریمبو کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے70 کی دہائی میں انہوں نے کچھ نیم فحش فلموں میں کام کیا۔ پہلی بار انہیں Partyat Kitty and Stud's نام کی سوفٹ کورپورن میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کیلئے انہیں صرف 200 امریکی ڈالر کا معاوضہ ملا تھا۔

پامیلا اینڈ رسن پامیلا اینڈرسن کو کون نہیں جانتا۔پامیلا اینڈرسن ٹی وی سیریل بے واچ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئیں۔ 1989ء میں وہ پہلی بار پلے بوائے میگزین کور پر نظر آئیں۔ اس کے بعد سے انہیں مسلسل اڈلٹ میزینز کیلئے ماڈلنگ کرتے دیکھا گیا۔ 2010ء میں وہ بگ باس میں بھی جلوہ افروز ہوئیں۔

آرنلڈ شیوارزنیگر جی ہاں! کیلی فورنیا کے سابق گورنر اور ٹرمنیٹر سے مشہور ہونے والے اس اداکار کا بھی ایک زمانے میں اڈلٹ انڈسٹری سے ناطہ رہا۔ شیوارزنیگر نے فلموں میں نہیں بلکہ ایک جنسی میگزین کیلئے کئی بار فوٹو سیشن کرائے۔ بعد ازاں میں وہ نہ صرف امریکا کی فلموں میں کامیاب رہے، بلکہ سیاست میں سن 2003ء سے 2011ء تک وہ کیلی فورنیا کے گورنر رہے۔

مارلن منرو جس زمانے میں مارلن منرو لوگوں کے دلوں پر چھا رہی تھیں۔ اس زمانے میں پورن انڈسٹری کو امریکہ میں کوئی اتنی مقبولیت حاصل نہ تھی جتنا کہ آج کل کے دور میں ہے۔ 1949ء میں انہوں نے ایک کیلنڈر کے شوٹ کیلئے نیم عریاں تصاویر کچھوائی تھیں جس کیلئے انہیں کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ میٹ لی بلانک امریکا کا کوئی بھی ٹی وی پروگرام شاید ہی اتنا مقبول نہیں رہا جتنا 90 کی دہانی کا فرینڈز۔ اس میں جوئی کا کردار ادا کرنیوالے میٹ لی بلانک نے ماضی میں دی ریڈ شوسیریز نام کی نیم فحش سیریز میں بھی کام کیا تھا۔