کوئی کام رات کو مت کریں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 05, 2017 | 18:33 شام
لندن (شفق ڈیسک) رات کی شفٹ میں متواتر کام کرنے سے دماغی صلاحیت کند جبکہ جسم کے دیگر اعضا بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ سال بھر رات کی شفت میں کام کیا جائے تو دماغی صلاحیتوں میں 6 سال سے زیادہ بڑھاپا آجاتا ہے۔ رات دیر تک جاگنے سے انسانی اعضا کو قدرتی بدنظمی کا سامنا کرنا ہوتا ہے جس سے اعضا کو کام بھی دگنا کرنا پڑتا ہے۔ نیند نہ پوری ہونے سے بینائی پر منفی اثرات پڑتے ہیں جبکہ گردے اور لبلبہ بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے جس سے ذیابیطس کے خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔