باحجاب مسلم خاتون سے بدسلوکی کرنے والی برطانوی خاتون سیاستدان کی شامت آگئی،

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 05, 2016 | 10:46 صبح

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کی فرسٹ ڈپٹی لیڈر جیڈا فرینسن پر مسلمان خاتون سے بدسلوکی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق عدالت نے جیڈا فرانسین پر اقبالِ جرم کے بعد دو ہزار پاونڈز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ برطانوی فرسٹ ڈپٹی لیڈر نے خاتون کو مسلمان ہونے اور حجاب لینے کی وجہ سے بد سلوکی کا نشانہ بنایا۔ فرسٹ ڈپٹی لیڈر کو اگست سے بدسلوکی کے الزام کا سامنا تھا۔