الیکٹرانک اشیاء قتل کے اقدام میں گواہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 15:18 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) ہائی ٹیک واشنگ مشین اور فریج سے بھی جلد ہی موقع واردات کے شواہد جمع کی جا سکیں گے۔ انٹرنیٹ آف تھنگز سے جڑی ڈیوائس مستقبل میں پولیس کو جرائم سے متعلق اشارے یا ثبوت بھی دے سکیں گی۔ ڈیٹیکٹیو کو اس وقت سمارٹ گیجٹس سے مجرم یا شکار افراد سے متعلق ڈیجیٹل فٹ پرنٹ حاصل کرنیکی تربیت کی جا رہی ہے۔ مارک سٹوک، سربراہ ڈیجیٹل، سائبر اینڈ کمیونیکیشن فارنزک یونٹ، میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ کسی ڈیوائس، جیسے فریج میں لگا وائرلیس کیمرہ مالک یا مشکوک افراد کی حرکات ریکارڈ کر سک

تا ہے۔ دروازے پر لگی گھنٹی جو صارف کی سمارٹ فون ایپ سے کنکٹ ہونگی وہ صارف کو بتا سکتی ہیں کہ گھنٹی کون بجا رہا ہے۔ جس کے بعد صارف اس شخص کو گھر میں داخلے کی اجازت دے سکتا ہے۔ ان سب کاموں کا ریکارڈ ایک لاگ میں محفوظ ہوتا ہے۔ مارک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں موقع واردات بھی انٹرنیٹ آف تھنگز سے منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ سام سنگ کے نئے فریج سام سنگ فیملی ہب فریج میں کیمرے لگے ہوتے ہیں۔ ان کیمروں سے پتا چلایا جا سکتا ہے کہ فریج میں کس چیز کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اس فریج کو کھولا ہو۔ مارک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈیٹیکٹیوز موقع واردات پرجاتے ہوئے اپنے ساتھ ڈیجیٹل فارنزک ٹول کٹ بھی رکھیں گئے۔ اس ٹول کٹ سے مائیکرو چپ کا تجزیہ کرنے کیساتھ ساتھ ڈیوائس کا ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ اس سے ڈیوائس کو ٹسٹ کیلئے اپنی جگہ سے ہٹانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مستقبل میں پولیس کی طرف سے اس ڈیجیٹل تفتیش کی راہ میں اگر کوئی روڑے اٹکا سکتا ہے تو وہ اپنے صارفین کی پرائیویسی کیلئے حساس ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں۔ امریکا میں، حال ہی میں ایمزون نے امریکی حکام کو ایکو ہوم سسٹم کی ریکارڈنگ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس کو یہ ریکارڈنگ ایک قتل کے مقدمے میں درکار ہیں۔ اس مقدمے میں مقتول گرم پانی کے ٹب میں مردہ پایا گیا تھا۔ پولیس اس سے پہلے الیکٹرک واٹر میٹر کے ڈیٹا سے یہ تو پتا چلا چکی ہے کہ قتل کے بعد بہت زیادہ پانی استعمال کیا گیا ہے۔ جو ممکنہ طور پر خون کے دھبوں کو مٹانے کیلئے استعمال ہوا ہے۔ ایکو سسٹم موسم کی پیش گوئی کرتا ہے، وائس کمانڈ سے تھرمو سیٹ کو کنٹرول کرتا ہے، لائٹ جلاتا یا بجھاتا ہے اور میوزک پلے کرتا ہے۔ اسکے علاوہ مصنوعی ذہانت سے یہ خود کو بہتر بھی بنا سکتا ہے۔ پولیس کو امید ہے کہ ایکو کے وائس ریکارڈ سے انہیں قتل کی رات گھر کے حالات کے بارے میں بہتر آگاہی حاصل ہو سکتی ہے