شہزادے ولیم کے بیٹے کی دیکھ بھال کیلئے کتنا خرچا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 18:02 شام

 

لندن (شفق ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج نے اپنے صاحبزادے پرنس جارج کی نگہداشت، نگرانی اور دیکھ بھال کیلئے ایک فل ٹائم آیا کا انتخاب کیا ہے۔ ماریا ٹریسا ٹیوریون بورالو نامی یہ آیا کوئی عام خاتون نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، مارشل آرٹس کی ماہر اور مشہور جاسوسی کردار جیمز بانڈ کی طرح مہارت سے گاڑی چلانے پر عبور رکھتی ہے۔ مسز بورالو 1892ء میں قائم کئے گئے نورلینڈ کالج سے فارغ التحصیل ہیں جہاں کے طلبہ کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے بلکہ انھیں بچوں کی دیکھ بھا

ل اور نگرانی کی تربیت دی جاتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماریا ٹریسا کو پرنس جارج کی دیکھ بھال کیلئے تقریباً 30 ہزار یورو تنخواہ ادا کی جاتی ہے، جو ایک لاکھ یورو بھی ہو سکتی ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ تیس ہزار یورو تقریباً 34 لاکھ روپے ماہوار بنتے ہیں۔