دنیا کی دس بہترین غذائیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 15:19 شام

لندن (شفق ڈیسک) دنیا کی دس بہترین غذائیں اس دنیا کی بہترین غذاؤں کے بارے اگر سوچا جائے تو ہم کافی شش و پنج میں مبتلا ہو سکتے ہیں وہ کون سی ہیں مگر ماہرین نے کئی غذاؤں کی اجزاء کی جانچ پڑتال کے بعد دنیا کی دس بہترین غذاؤں کا انتخاب کیا ہے۔ لیموں صرف ایک لیموں آپ کی دن بھر کی وٹامن سی کی 100 فیصد مقدار پوری کرنے کیلئے کافی ہے یہ نہ صرف آپ کے اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہڈیوں کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے یہ کینسر سے بھی بچانے میں ایک اہم کردارادا کرسکتا ہے۔ بروکلی کا

ایک درمیانہ سائزکا ٹکڑا آپ کی دن بھر کیلئے تجویز کردہ وٹامن کے اور سی کی مقدار پوری کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کیلئے انتہائی ضروری ہے اتنی ہی مقدار آپکو کئی طرح کے کینسر سے بھی بچا سکتی ہے اور ایک اونس کا ایک چوتھائی ٹکرا بلڈ پریشر کو کم کرنے کیلئے کافی ہے۔ ڈارک چوکلیٹ کوکو پاؤڈر فلیوونوئڈز اور اینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرا ہوا ہے جو برے کولیسٹرول کو کم کر کے اچھے کولیسٹرول کو بڑھاتاہے۔ ایک لال آلو میں 66 فیصد مائیکروگرام سیل بلڈنگ فلوٹ ہوتا ہے یہ کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس میں موجود وٹامن اے دفائی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔ آلو کو ہمیشہ ٹھنڈا کر کے کھائیں کیوں کہ اس طرح آپ اپنا وزن بھی کم کر سکتے ہیں۔ سیلمن فش یہ اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو آپ کو ڈپریشن، دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچانے میں معاونت کرتا ہے 3 اونس میں 50 فیصد نیاسن ہوتا ہے جوکہ آپ کو الزائمر اور نسیان سے بچاتا ہے۔ اخروٹ تمام خشک میوہ جات میں سے سب سے زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اخروٹ میں پایا جاتا ہے جو کہ برے کولیسٹرول کو کم کرنے کے علاوہ موڈ کوبھی بہتر کرتا ہے اور کینسر سے لڑنے میں مدد کرتا ہے یہ جلد کو سن ڈیمیج سے تحفظ فراہم کرتا ہے اس میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ میلاٹونن نیند کو بھی بہتر کرتا ہے۔ ایواکاڈو صحت کا خزانہ لئے ہوئے ہے یہ آپ کے کولیسٹرول کو 22 فیصد تک کم کرسکتا ہے ایک ایواکاڈو آپ کی ڈیلی فائبرکی ضرورت کو بھی پورا کرتا ہے اور ساتھ ہی دل کی بیماریوں کے خدشہ کو بھی کم کرتا ہے۔ لہسن بیماریوں کیخلاف بہترین مزاحمت رکھتا ہے اور مختلف بیکٹریا کو پیدا ہونے سے روکتا ہے لہسن میں ایک الیسین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا ہے جو کہ جسم کو سوجن سے بچاتا ہے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کے لیول کو توازن میں رکھتا ہے۔ پالک میں لیوٹین اور زیکسینتھین پائے جاتے ہیں یہ ایسے اینٹی اوکسیڈینٹ ہیں جو آپکے دفائی نظام کی قوت کو بڑھاتے ہیں اور آنکھوں کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہے تحقیق کیمطابق پالک دوسری سبزیوں اور پھلوں کے مقابلے کینسر سے بچاؤ میں زیادہ مؤثر پایا گیا ہے۔ پھلیوں میں بہت سارے صحت مند اجزاء پائے جاتے ہیں ہفتے میں 4 بار اس کا استعمال دل کی بیماریوں کے خدشہ کو 22 فیصد تک کم کر سکتا ہے اور ساتھ ہی بریسٹ کینسر کے خدشہ کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔